خرطوم (آئی این پی )سوڈان میں باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے ملک میں جاری خانہ جنگی کے دوران یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کردیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان ریپڈ سپورٹ فورس کے کمانڈر نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے کیا۔ ریپڈ سپورٹ فورس کے مطابق اس جنگ بندی میں دشمنی کا خاتمہ بھی شامل ہیں۔دوسری جانب سوڈانی مسلح افواج(ایس اے ایف )کے سربراہ جنرل عبد الفتاح البرہان کی جانب سے اس اعلان پر تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں