سوڈان الفشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت

 مواصلات کا نظام منقطع ، ہلاکتوں کی تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ، الفشر میں کوئی محفوظ نہیں
نیویارک(آئی این پی )اقوامِ متحدہ کی جانب سے سوڈان میں جاری خوفناک قتل عام کی مذمت کی گئی ہے۔سوڈان کی صورتحال پر گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں سفارتکاروں اور اقوام متحدہ کی اعلی شخصیات نے الفشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے افریقہ مارتھا نے اجلاس میں بتایا کہ سوڈان کی صورتحال خوفناک ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے الفشر اور اس کے ارد گرد علاقوں میں وسیع پیمانے پر سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھی ہیں