غزہ میں اسرائیلی حملے مایوس اور پریشان کن ہیں:قطری وزیر اعظم

ایران اور امریکہ کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں: محمد بن عبدالرحمن الثانی 
دوحہ (آئی این پی )قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے  غزہ میں اسرائیلی حملوں کو مایوس اور پریشان کن قراردیدیا  اور کہا ہے کہ  ان کا ملک ایران اور امریکہ کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساںادار ے کے مطابق   قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے غزہ پر اسرائیلی حملوں پر بیان میں کہا کہ اسرائیل کا حملہ جنگ بندی کی خلاف ورزی تھا