امریکی نمائندہ خصوصی اور قطری وزیراعظم کی ملاقات، غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت

 میڈرڈ(آئی این پی )اسپین میں امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے اہم ملاقات کی، جس میں غزہ کی موجودہ صورتحال،جنگ بندی کے امکانات اور قیدیوں و یرغمالیوں کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق، دونوں رہنمائوں نے خطے میں جاری انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کے لیے تمام فریقوں کو بامعنی مذاکرات کی طرف لانا ناگزیر ہے۔