نیو یارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں امریکی مندوب ڈوروتھی شیا نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے قطری وزیراعظم کویقین دلایا ہیکہ اسرائیلی حملے جیسا اقدام دوبارہ نہیں ہوگا۔ قطر میں حماس رہنمائوں پر اسرائیلی حملوں کے معاملے پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بات کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ صدرٹرمپ نے امیر قطر اور قطری وزیراعظم کویقین دلایا ہے ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا۔