مذاکراتی ٹیمیں اور ثالث کار اب بھی دوحہ میں موجود ،فریم ورک کی تشکیل کیلئے ملاقاتیں ہو رہی ہیں،بیان
دوحہ(آئی این پی )قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات رکے نہیں، ابتدائی مراحل میں ہیں، جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کیلئے 24 گھنٹے کام جاری ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق حکام قطری وزارت خارجہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکراتی ٹیمیں اور ثالث کار اب بھی دوحہ میں موجود ہیں، قطر اور امریکا کے درمیان رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بیان کے مطابق فریم ورک کی تشکیل کیلئے اسرائیل اور حماس کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔