قطر اور ترکیہ ثالثی کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں:قطری وزیر اعظم

 ایران جنگ میں آبنائے ہرمز کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جانا چاہیے:شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی  کی ترک وزیرخارجہ کیساتھ پریس کانفرنس
دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے  ان کا ملک اور ترکیہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستانی ثالثی کوششوں کی حمایت کرتے ہیںانھوں نے یہ بات  دوحہ میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ قطری وزیراعظم عبدالرحمان بن جاسم الثانی کا کہنا تھا کہ انھوں نے ترک وزیر خارجہ سے ایران جنگ کے باعث خطے کی صورتحال پر پڑنے والے اثرات پر بات چیت کی۔   ایران جنگ میں آبنائے ہرمز کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، دنیا اور خطے میں عدم استحکام کے علاوہ اس جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔  قطر خطے میں امن بحال کرنے کیلئے خلیجی ریاستوں کے ساتھ مشاورت جاری رکھے گا، ایران کے ساتھ سفارتکاری کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، جنگ کے خاتمے کے لیے بیک ڈور مذاکرات کو جاری رہنا چاہیے۔