کیپٹن نعمان سلیم اور پانچ بہادر جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کرم میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی کارروائی کی شدید مذمت کر تے ہوئے ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے دفاع وطن اور امن کے لیے جانوں کا نذرانہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کیپٹن نعمان سلیم اور پانچ بہادر جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے۔