قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے جوان حقیقی ہیرو ، عبدالعلیم خان

 شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے
کوہاٹ میں دہشت گردی واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہے: وفاقی وزیر
کوہاٹ(آئی این پی ) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کوہاٹ میں دہشت گردی  کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہارِ کیا۔  عبدالعلیم خان نے ایکس پر اپنے پیغام میں خیبر پختونخوا پولیس کے شہدا کی جرات،بہادری اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے امن و سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس اہلکار قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔شہدا نے اپنے لہو س یثابت کیاکہ پاکستان کے امن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجا سکتا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پوری قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔عبدالعلیم خان نے کہاکہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورقوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے  صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔