کراچی(آئی این پی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازی پوری قوم کا
فخر ہیں۔ اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو معمولی قرار دینا افسوسناک امر ہے۔ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں