کارگل کے محاذ پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرات و بہادری ملکی تاریخ کا روشن باب ہے
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، کارگل کے محاذ پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرات و بہادری ملکی تاریخ کا روشن باب ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی 27 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے بے مثال جرأت اور عزم سے وطنِ عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، کارگل کے محاذ پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرات و بہادری ملکی تاریخ کا روشن باب ہے،پوری قوم کو اپنے اس عظیم ہیرو کی قربانی پر فخر ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظیم قربانی نوجوان نسل کے لیے حب الوطنی کی روشن مثال ہے،پاک افواج کے جوانوں اور افسران نے دفاع وطن کے لیے ہمیشہ لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی ہے،معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق مسلح افواج کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قوم کے اتحاد اور ایمان کا مظہر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اللہ تعالی سے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔