گرین لائن منصوبے کی توسیع میں رکاوٹ ‘ روزانہ 2 کروڑ کا نقصان

گورنر سندھ  کا منصوبوں میں تاخیر کا نوٹس  ،تمام رکاوٹیں فوری طور پر دور کرنے کا حکم  
کراچی(آئی این پی ) کراچی  میں گرین لائن منصوبے کی توسیع میں رکاوٹ سے روزانہ 2 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیرِ صدارت پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا اجلاس ہوا، جس میں   جنرل منیجر انجینئرنگ  اور دیگر افسران نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ گورنر  نے  منصوبوں کی تکمیل میں حائل وجوہات اور رکاوٹیں فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت بھی کی۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ  عوامی مفاد میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں۔