نئی دہلی(آئی این پی )پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو روزانہ 307 کا کروڑ روپے نقصان کا سامنا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں اضافے کے ساتھ ایندھن کی کھپت بھی بڑھ گئی ہے، شمالی بھارت سے آپریٹ کی جانے والی پروازوں کو ہر ہفتے اضافی 77 کروڑ بھارتی روپے خرچ کرنا پڑیں گے۔