گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا انتظام سندھ حکومت نے سنبھال لیا

  کراچی(آ ئی این پی ) حکومت  سندھ  نے گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول   باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔تفصیل کے مطابق گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  گارڈن کراچی میں آپریشنل کنٹرول سندھ کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جہاں سی ای او پی آئی ڈی سی ایل وسیم باجوہ نے کنٹرول سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کے حوالے کیا۔