حکومت کا سٹارٹ اپس اور فری لانسرزکیلئے 250 مشترکہ ورکنگ مراکز قائم کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے اسٹارٹ اپس اور فری لانسرز کیلئے  250 مشترکہ ورکنگ مراکز قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا، جن میں سے 40 مراکز جون 2025 تک مکمل کیے جا چکے ہیں۔وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے رواں مالی سال میں 47 مشترکہ ورکنگ مراکز قائم کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے، جن میں سے 40 مراکز جون 2025 تک مکمل کیے جا چکے ہیں۔حکام کے مطابق فروری 2027 تک ملک بھر میں 250 مراکز قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔