جنگی جنون: بھارت کا اکتوبر میں بڑی مشق کولڈ سٹارٹ کا منصوبہ

پاکستان بھی بھارت جیسا بننے کی کوشش کر رہا ہے،  ہمیں ہمیشہ ایک قدم آگے رہنا ہوگا:ایئر مارشل
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی تینوں مسلح افواج  آئندہ ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ایک مشترکہ مشق کریں گی جسے کولڈ اسٹارٹ کا نام دیا گیا ہے، اس مشق میں ڈرونز اور کانٹر ڈرون سسٹمز کا تجربہ کیا جائے گا، حکام نے اسے آپریشن سندور کے بعد ہونے والی سب سے بڑی مشق قرار دیا ہے۔ بھارتی اخبار  کی  رپورٹ کے مطابق  مشق مدھیا پردیش میں ہونے کا امکان ہے۔اس مشق کا مقصد موجودہ فضائی دفاعی صلاحیتوں کی افادیت اور خامیوں کا جائزہ لینا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشق بدلتے ہوئے فضائی خطرات کے مقابلے میں عملی تیاری کا اندازہ لگانے پر مرکوز ہوگی۔دہلی میں منعقدہ ایک کانفرنس بعنوان کائو نٹر یو اے ویز اینڈ ایئر ڈیفنس سسٹمز ، دی فیوچر آف ماڈرن وار فیئر سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ایئر مارشل اشوتوش ڈکشٹ نے پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بھارت جیسا بننے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے ہمیں ہمیشہ ایک قدم آگے رہنا ہوگا۔