مشترکہ ورکنگ گروپ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا: جنید انوار چودھری
کراچی(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھری اور مالدیپ کے وزیر تجارت محمد سعید کے درمیان آن لائن ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔جنید انوار چودھری نے کہا کہ مشترکہ ورکنگ گروپ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کو چاول، چینی، پھل اور سبزیوں کی برآمدات بڑھانے کا خواہاں ہے، جبکہ ادویات اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے