اسلام آباد(آئی این پی )مالٹا میں چھٹیاں منانے والے برٹش پاکستانی باپ اور بیٹا افسوسناک حادثے میں سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔مالٹا ٹائمز کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے راجا قدوس بنارس اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مالٹا میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے۔ وہ اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ ساحلِ سمندر پر نہا رہے تھے کہ اچانک تیز لہروں نے بیٹے کو بہا لیا۔بیٹے کو بچانے کیلئے راجا قدوس بنارس فورا سمندر میں کود گئے، تاہم وہ خود بھی پانی کے زور دار بہائو کی نذر ہو گئے۔