منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں ہیلپر خاتون کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں‘ڈاکٹر نے ہیلپر کوپیسوں پر رکھا ہوا ہے
مرد کے ہاتھوں خاتون کا پوسٹمارٹم اخلاقی اور شرعی اصولوں کیخلاف ہے‘پبلک نیوز نے حقائق سے پردہ اٹھایا تو معاملے پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی
لاہور(علی چودھری)لاہور کے جنرل ہسپتال میں بدعنوانی بدنظمی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آ گئی‘پوسٹ مارٹم کے حساس عمل کیلئے غیر متعلقہ شخص کو مرد اور خواتین کی لاشوں کا معائنہ اور پوسٹمارٹم کرنے پر لگا دیا گیا‘منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں ہیلپر خاتون کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں۔باڈی کو ٹانکے لگانے والا شخص نا تو ڈاکٹر ہے اور ناہی جنرل ہسپتال کا ملازم‘ڈاکٹر نے ہیلپر کو خود پیسوں پر رکھا ہوا ہے۔ مرد کے ہاتھوں خاتون کا پوسٹمارٹم اخلاقی اور شرعی اصولوں کے خلاف ہے وہی انسانی حرمت کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔پبلک نیوز نے حقائق سے پردہ اٹھایا تو معاملے پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔