بارکھان آپریشن میں شہدا ء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ(آئی این پی )وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے بارکھان کے علاقے میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدا کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی