علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو فیلڈ مارشل پسند کرتے ہیں:شیر افضل مروت

اسلام آباد (آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو فیلڈ مارشل پسند کرتے ہیں۔  ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی جب آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تو آپ تو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ یہ 2 لوگ ہی تھے جن کو آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پسند کرتے تھے، یقین کریں مجھے ایک شخص نے بتایا کہ ایک میٹنگ میں محسن نقوی کی طرف چہرہ کرکے آرمی چیف نے کہا کہ آپ نے ان کو بتایا کہ میں انہیں پسند کرتا ہوں