PTIوکلا ، سیاسی گروپ میں رسہ کشی
وکلاء گروپ نے شیر افضل مروت، علی امین گنڈاپور ، اسد قیصر اور جنید اکبر کے خلاف شکایات لگائیں، بانی پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ صوابی جلسے میں صرف تین ،چار ہزار لوگ آئے، علی امین گنڈاپور نے جلسے کیلئے فنڈز نہیں دیئے
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی وکلاء گروپ اور سیاسی گروپ اختلافات میں آمنے سامنے گئے۔ میڈیا کے مطابق ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وکلاء گروپ نے سیاسی گروپ کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو شکایات لگائیں، وکلاء گروپ نے شیر افضل مروت، علی امین گنڈاپور ، اسد قیصر اور جنید اکبر کے خلاف شکایات لگائیں۔پی ٹی آئی وکلاء گروپ شیر افضل کو پارٹی سے نکلوانے میں کامیاب ہوا، وکلاء گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو صوابی جلسے پر جنید اکبر کی شکایت لگائی۔بانی پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ صوابی جلسے میں صرف تین چار ہزار لوگ آئے۔ بانی پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ علی امین گنڈاپور نے جلسے کیلئے فنڈز نہیں دیئے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر نے ردعمل میں کہا کہ علی امین سے فنڈز مانگے اور نہ ہی کوئی آپس میں لڑائی ہے۔میں نے تو علی امین کا ہاتھ پکڑ کر فضا میں بلند کیااور اتفاق کا پیغام بھی دیا تھا۔ اخوانزادہ حسین یوسف زئی نے کہا کہ اسد قیصر پر الزام غلط ہے، ان کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا، شیر افضل مروت سے متعلق اپنی رائے دوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برے وقت میں میرا ساتھ دینے پر میں شیر افضل مروت کا احسان مند ہوں۔ جنید اکبر نے کہا کہ شیر افضل مروت نے برے وقت میں میرے لیے سب سے مضبوط آواز اٹھائی ی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی، عالیہ حمزہ،کنول شوزب کوبھی کمیٹی میں شامل کرلیا گیااجلاس میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، کور کمیٹی نے پارٹی رہنمائوں کو معیشت سے متعلق حقائق میڈیا میں لانے کی ہدایت کردی۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاسی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے،عالیہ حمزہ اور کنول شوزب کوبھی سیاسی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، دوران اجلاس عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔اجلاس میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔کور کمیٹی نے پارٹی رہنمائوں کو معیشت سے متعلق حقائق میڈیا میں لانے کی ہدایت بھی کر دی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے شرکاء کو حکومت سے مذاکرات ختم ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم نے حکومتی اعداد و شمار جھوٹ قرار دیا۔معاشی ٹیم کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت اپنے انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔مہنگائی اورحکومتی ناقص معاشی پالیسیوں سے مڈل کلاس طبقہ پس چکا ہے۔ بے روزگاری دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ لوگ روزگار کیلئے بیرون ملک جارہے ہیں۔معیشت میں بہتری کے غلط اعدادوشمار پیش کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے شرکا کو الیکشن کمیشن میں تقرریوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں۔ ہم جلد پارلیمانی کمیٹی کے نام سامنے لے آئیں گے۔ ہمارے ارکان کا نوٹیفکیشن کرنے پر ہمیں مخصوص نشستیں ملنی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن میں تقرریوں کے معاملے پر تاخیر کر رہی ہے۔ آئین کے مطابق 45روز میں الیکشن کمیشن کی تقرریاں لازمی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کیاجائے۔اس کے ساتھ ساتھ بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات جاری کیںتھیں۔