علی امین گنڈاپور کیخلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آ سکتی:شیر افضل مروت

ہم نظریئے  کیلئے  لڑ رہے تھے جس کا  حشرنشر کردیا گیا،عمران خان کو حقائق نہیں بتائے جارہے
 اسلام آباد(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اپوزیشن  وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں  لا سکتی، ہم نظریے  کیلئے  لڑ رہے تھے جس کا  حشرنشر کردیا گیا، عمران خان کو حقائق نہیں بتائے جارہے، سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جاتی ہے، یہ اپنے رویے پر معذرت کریں تو ساتھ نکلوں گا۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک صرف کہنے سے نہیں چل جاتی، لوگوں کو نکالنے کے لئے کام کرنا ہوتا ہے، ورکرز کو یقین ہونا چاہیئے کہ لیڈر بھی آئے گا۔