فارورڈ بلاک قومی اور پختونخواہ اسمبلی میںآئندہ ماہ بن جائیں گے : شیر افضل مروت کا دعویٰ، بیرسٹر گوہر کی تردید

 تحریک انصاف  میں فاروڈ بلاک کی بازگشت
 تحریک انصاف کوئی تحریک نہیں چلا سکے گی اسے بلاول بھٹو کی مصالحت کے لئے پیشکش قبول کرکے فیس سیونگ کر لینی چاہئے، پارٹی کی صفوں میں بڑی دراڑ پڑ چکی : رکن قومی اسمبلی ،باتیں غیر ضروری، غلط اور حقائق کے برعکس ہیں: بیرسٹر گوہر 
 اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف  میں فاروڈ بلاک کی بازگشت  سنائی  دے رہی ہے ،رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں آئندہ ماہ تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے،بیرسٹر گوہر نے تردید کردی ،شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی تحریک نہیں چلا سکے گی اسے بلاول بھٹو کی مصالحت کے لئے پیشکش قبول کرکے فیس سیونگ کر لینی چاہئیتحریک انصاف سے نکالے گئے مجھے صفائی کا موقع دئیے بغیر تحریک سے الگ کر دیا گیا.خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈاپور کو بھی آئندہ ماہ فارغ کر دیا جائے گا ،قومی اسمبلی کے آزاد رکن شیر افضل مروت کا کہنا ہے مجھے نہ نکالا گیا ہوتا تو اب تک گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ کا کام تمام ہو چکا ہوتا۔قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں آئندہ ماہ تحریک انصاف کا پارلیمانی فارورڈ بلاک معرض وجود میں آجائے گا اور اس کی پیشوائی کرنے والے ارکان میں ایسے بااثر چہرے بھی شامل ہونگے جس سے اس تنظیم کی پوری قیادت دم بخود ہو کر رہ جائیگی۔قومی اسمبلی کے آزاد رکن شیر افضل خان مروت نے اس کا کھلے لفظوں میں انکشاف کیاہے اور بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی صفوں میں اس قدر بڑی دراڑیں اور تقسیم رونما ہوچکی ہے کہ اس کا فی الوقت اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ شیر افضل خان مروت جوسرکردہ قانون دان ہیں انہیں تحریک انصاف نے ان کی روز افزوں مقبولیت سیخائف ہو کرتنظیم سے فارغ کردیا تھا حالانکہ فروری 24ء کے انتخابات میں تحریک انصاف کو حاصل شدہ نتائج ان کی غیر معمولی مہم اور جرات کیباعث ممکن ہوسکے تھے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نیکہا ہے کہ پارٹی میں کسی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، ایسی باتیں غیر ضروری، غلط اور حقائق کے برعکس ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، اس سے پہلے بھی پنجاب سے متعلق فارورڈ بلاک کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں، تحریک انصاف متحد اور بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں یکجا ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہیجس میں اختلاف رائے ہوتا ہے، اختلاف رائیکا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک ہے، پارٹی میں ہر ورکر اور عہدیدار کو اپنے اظہار کی مکمل آزادی ہے، اظہار رائے کوپارٹی کیاختلاف کے طورپرنہیں سمجھا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کا کمیٹی میں ہونایا نہ ہونا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔