کراچی: 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین اور دیگر دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا ہے۔عدالت میں نادیہ حسین، امتیاز احمد اور فیصل پیش ہوئے جہاں ان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کردی۔
استغاثہ کے مطابق، نادیہ حسین، امتیاز احمد اور فیصل عبوری ضمانت پر ہیں۔ امتیاز اور فیصل پر الزام ہے کہ انہوں نے عاطف خان کے ساتھ مل کر فراڈ میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ عدالت نے پہلے نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ کیس کی مزید سماعت 2 جون کو ہوگی۔