کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے 53 کروڑ روپے مالیت کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی، جبکہ دو دیگر ملزمان امتیاز اور فیصل کی ضمانتیں مسترد کر دی گئیں۔
عدالتی فیصلے کے فوری بعد دونوں ملزمان عدالت سے فرار ہو گئے۔ دورانِ سماعت ایف آئی اے افسران عدالت میں موجود نہیں تھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مقدمے میں مرکزی ملزم نادیہ حسین کے شوہر، عاطف خان، پہلے ہی عدالتی حکم پر جیل میں قید ہیں۔واضح رہے کہ مقدمے میں کروڑوں روپے کے بینک فراڈ کا الزام ہے، جس کی تفتیش ایف آئی اے کی جانب سے کی جا رہی ہے۔