بینک فراڈ کیس: نادیہ حسین نے غلطی تسلیم کر کے معافی مانگ لی

بینک فراڈ کیس: نادیہ حسین نے غلطی تسلیم کر کے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کرنے پر معافی مانگ لی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق نادیہ حسین ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے دفتر میں اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں اور بیان ریکارڈ کروایا۔کراچی میں ایف آئی اے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ اگر ان کے ویڈیو بیان سے ایف آئی اے کے کسی افسر کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہیں یہ نہیں معلوم تھا کہ شکایت جمع کرانے کے لیے تحریری طور پر درخواست دینی ضروری ہوتی ہے۔نادیہ حسین نے مزید کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ خوف زدہ نہ ہوں اور جعلی کالز کے حوالے سے شکایات درج کرائیں، اور انھیں جعلی کالز سے بچانے کے لیے ایف آئی اے سے مزید آگاہی کی ضرورت ہے۔