فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر اور دیگر ملزمان کے خلاف اہم پیشرفت

فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر اور دیگر ملزمان کے خلاف اہم پیشرفت

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر اور دیگر ملزمان کے خلاف 53 کروڑ سے زائد کے فراڈ کیس میں ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل نے حتمی چالان پیش کردیا ہے۔
سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی/سٹی کورٹ میں ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ملزمان میں اداکارہ نادیہ حسین کا نام شامل نہیں، تاہم ان کے شوہر عاطف خان اور دیگر ملزمان کو  علسازی، امانت میں خیانت اور فراڈ کے الزامات کا سامنا ہے۔چالان کے مطابق، عاطف خان کمپنی کے قرضوں کے باوجود فنڈز نکالتے رہے، اور جعلی ٹرانزیکشنز، فرضی واؤچر اور جعلی چیک کا استعمال کیا گیا۔سابق سی ایف او فیصل محمود شیخ نے جعلی چیکس پر دستخط کیے، اور کمپنی فنڈز کو عاطف خان کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی منظوری دی۔ایف آئی اے کے مطابق، سہ ماہی رپورٹس سے قبل بیلنس صفر ظاہر کیا جاتا تھا، اور ہیڈ آف فنانس منہاس احمد نے جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی۔ہیڈ آف رسک و کمپلائنس اسلم میمن نے بھی جعلسازی کی منظوری دی، اور جعلی لین دین کے ذریعے فنڈز عاطف خان کے ذاتی مفاد میں استعمال کیے گئے۔