پھول نگر (ویب ڈیسک): پھول نگر میں تھانہ سٹی کی حدود چاہ فتح والا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ مبینہ مقابلہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ڈاکوؤں کی نشاندہی کے بعد پیش آیا۔ اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی، جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو موقع پر ہی مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل، موبائل فونز اور دیگر مسروقہ اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں۔ ان کے دو ساتھی فائرنگ کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو ماضی میں بھی جرائم میں ملوث رہے ہیں، اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔علاقے میں پولیس کی جانب سے گشت مزید بڑھا دیا گیا ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔