گوجرانوالہ کے علاقے چک خضر کے قریب سی سی ڈی ٹیم اور ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو افضل مصلی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو 64 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے ناکے پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، مگر ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو افضل مصلی اپنے ہی ساتھی کی گولی سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ ہلاک ڈاکو افضل مصلی کے خلاف ڈکیتی، رہزنی، اقدام قتل، اور دیگر سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات درج تھے۔