بہاول نگر میں زمیندار کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

بہاول نگر میں زمیندار کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

بہاول نگر کے علاقے مروٹ کے قریب زمیندار اور اس کے ساتھیوں کے مبینہ تشدد کا شکار 14 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ چار روز قبل پیش آیا تھا، جس کے بعد لڑکے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔لڑکے کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ اس کے بیٹے کو کام میں غلطی کرنے پر زمیندار اور اس کے ساتھیوں نے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے والدہ کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔