سسرالیوں کے تشدد سے بہو جاں بحق،3ملز م گرفتار

جرپال کی 19سالہ آمنہ کی ایک سال قبل پنڈی بوڑی میں شادی ہوئی تھی
 سسرال والوں نے دبا ئو ڈالا کہ وہ اپنی معذور نند کا بھائی کے ساتھ رشتہ طے کرائے
ظفروال(خصوصی رپورٹ ) نواحی قصبہ پنڈی بوہڑی میں معذور بیٹی کا اپنے بھائی سے رشتہ نہ کرانے پر سسرالیوں کے تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے شوہر سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر  کے گرفتار کر لیا، جرپال کی 19سالہ آمنہ کی ایک سال قبل پنڈی بوڑی میں شادی ہوئی تھی ، آمنہ کے سسرال والوں نے اس پر دبا ئو ڈالا کہ وہ اپنی معذور نند کا اپنے بھائی کے ساتھ رشتہ طے کرائے ، میکے سے صاف انکار پر سسرالیوں کی جانب سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ،پولیس رپورٹ کے مطابق آمنہ کے شوہر اور اس کے2رشتہ داروں نے متوفیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور میکے دروازے پر چھوڑ گئے جہاں وہ دم توڑ گئی ، ڈی پی او نارووال نوید ملک کا کہنا ہے کہ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی