نشتر کالونی میں سسرالیوں کا بہو پر مبینہ تشدد

لاہور (کرائم رپورٹر)نشتر کالونی میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو پر وحشیانہ تشدد کیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اشفاق، صہیب، بلال اور صبیحہ گھر میں گھس آئے اور آہنی راڈ و ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر اور سسر نے بھی مار پیٹ میں حصہ لیا، جس سے چہرے، بازو اور ٹانگوں پر زخم آئے۔متاثرہ نے بتایا کہ ملزمان پہلے صلح کے لیے آئے لیکن صلح کی بجائے شدید تشدد کر کے چلے گئے۔ نشتر کالونی پولیس کو درخواست دی گئی تو میڈیکل کرانے کا کہا گیا تاہم میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوا اور کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔