خاتون کی لاش باتھ روم سے ملی، پیشانی پر زخم نورین کی طبعی موت ہوئی :شوہر، بہن کو سسرالیوں نے مارا:بھائی سلیم
کاہنہ (کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقہ جھلکے گائوں میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کی رہائشی نورین کی شادی اڑھائی سال قبل جھلکے گائوں میں بلال سے ہوئی تھی جس کا ایک بچہ بھی تھا، شادی کے بعد گھر میں لڑائی جھگڑا معمول تھا ،گزشتہ روز نورین کی باتھ روم میں لاش پڑی ہوئی تھی جسکی پیشانی پر زخم کا نشان تھا ،شوہر بلال نے پولیس کو کال کی جس پر پولیس اور نورین کے ماں باپ موقع پر پہنچ گئے، شوہر کاکہنا تھاکہ نورین کی طبعی موت ہوئی جبکہ نورین کے بھائی سلیم کا کہناتھا کہ میری بہن سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق ہو ئی ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ اصل حقائق پولیس تفتیش میں منظر عام پر آئینگے۔