سسرالیوں کے تشدد سے بہو جاں بحق

 روبینہ کی شادی ایک سال قبل طلال نامی شخص سے ہوئی تھی،قتل کرکے دل کے دورے کا ڈرامہ رچایا: بھائی 
لاہور(کرائم رپورٹر) گرین ٹاؤن کے علاقے میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 35 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔متوفیہ کی شناخت روبینہ کے نام سے ہوئی ہے، اہل خانہ نے واقعے کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے درخواست گزار اور متوفیہ کے بھائی محمد شہباز کے مطابق روبینہ کی شادی ایک سال قبل طلال نامی شخص سے ہوئی تھی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز سسرالیوں نے ان کی بہن کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور بعد ازاں دل کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ رچایاان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خاموشی کے ساتھ روبینہ کی تدفین بھی کر دی۔محمد شہباز نے مزید بتایا کہ ان کی بہن کے چہرے پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں، جس سے شبہ ہے کہ موت طبعی نہیں بلکہ تشدد کے باعث واقع ہوئی۔پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حقائق جاننے کے لیے قبر کشائی کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہیحکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجوہات اور تشدد کی تصدیق ہو سکے گی۔اگر تشدد ثابت ہوا تو محمد شہباز کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔