سسرالیوں کا بہو پر بہیمانہ تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین پر تشدد کم نہ ہو سکا، باغبانپورہ کے علاقے میں سسرالیوں کا بہو پر بہیمانہ تشدد بنا ڈالا بتایا گیا ہے کہ سحر کو اسکے خاوند علی،دیور حسن اور نند آمنہ نے تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے شوہر کو حراست میں لے لیاایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق متاثرہ خاتون سحر کی مدعیت میں نامزد ملزمان علی، حسن اور امنہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں خواتین پر اٹھنے والا ہر ہاتھ پہنے گا ہتھکڑیاں خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔