41 سال کی عمر میں حمل‘ ماہرہ خان کو بوڑھی خاتون کہنے پر ٹی وی چینل پر تنقید

لاہور (شوبز ڈیسک) سپر اسٹار ماہرہ خان کو 41سال کی عمر میں پریگننٹ ہونے پر بوڑھی خاتون قرار دینا ٹی وی چینل کو مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے الفاظ کے انتخاب پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے ایک پروگرام میں طبی ماہرین کے ساتھ زیادہ عمر میں حمل سے متعلق گفتگو کی گئی، تاہم پروگرام کے دوران ماہرہ خان کیلئے بوڑھی خاتون کے الفاظ استعمال کیے گئے جس پر سوشل میڈیا صارفین اعتراض کر رہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ 41 سالہ خاتون کیلئے اس طرح کے الفاظ کا استعمال نامناسب اور غیرضروری ہے۔ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی خاتون صحت مند ہے تو 40 سال کی عمر کو بڑھاپا قرار نہیں دیا جا سکتا، جبکہ ایک اور خاتون نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھی 41 سال کی عمر میں قدرتی طور پر حمل ٹھہرنے کا تجربہ کیا۔