آندھی، بارش، 3دن میں 3شہری ہلاک

 جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھی حکومتی پالیسی کے تحت امداد یقینی بنائی جائے گی
 لاہور(کرائم رپورٹر)پی ڈی ایم اے نے گزشتہ 3روز میں آندھی اور بارشوں کے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی شدید آندھی، بارش ،ڑالہ باری ،آسمانی بجلی گرنے سیپنجاب میں نقصانات بارے رپورٹ جاری کر دی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 روز میں آندھی و بارشوں کے باعث 3 شہری جاں بحق ،25 زخمی ہوئے ،وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھی حکومتی پالیسی کے تحت امداد یقینی بنائی جائے گی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں