میاں بیوی سمیت 3شہری لٹ گئے

قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سیمحروم کردیاگیا ، پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ کے علاقہ پیال کلاں کے قریب ڈاکو ئوں نے محمد طفیل اور اْس کی بیوی سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ سْرسنگھ چک 50 کے قریب ڈاکو ئوں نے امانت علی سے 13 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ مختلف مقامات سے منیراحمد ،سلطان فرید اورمحمدقاسم کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں، پولیس مصروف کارروائی ہے۔