بارش، آندھی ،24 گھنٹوں میں 2 ہلاک

آسمانی بجلی گرنے سے گوجرانوالہ ، سرگودھا میں ہلاکتیں،لاہور میں درخت اور سائن بورڈ گرنے کے6 واقعات ، 3زخمی 
لاہور(کرائم رپورٹر)گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور آندھی کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات 9 افراد زخمی 2 جاں بحق ہوگئے ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ اورسرگودھا میں آسمانی بجلی سے ایک ، ایک شخص جاں بحق ہوگیاصوبائی دارالحکومت لاہور میں درخت اور سائن بورڈ گرنے سمیت 6 مختلف واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 3 افراد زخمی ہوئیمیانوالی میں زیر تعمیر دیوار گرنیسے 2 افراد زخمی،کار و موٹرسائیکل کے ٹکراؤ سے 1 فرد زخمی اور آسمانی بجلی کی آواز سے ایک بچہ بے ہوش ہواسرگودھا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور بانس کے کھیت میں آگ لگ گء، ڈیرہ غازی خان میں آندھی سے سولر پینل گرنے سے خاتون زخمی، خوشاب میں آسمانی بجلی سے دکان متاثر اور خاتون زخمی ہوئی آندھی اور بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات پر ریسکیو 1122 نے فوری ریسکیو سروسز فراہم کیں۔