11 انتہائی حساس ،38 حساس اور 136 نارمل پولنگ سٹیشنز شامل
لاہور (کرائم رپورٹر)پی پی52 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کل ہوگا ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے حنا ارشد ، پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے راحیل کامران چیمہ ، تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے محمد شفاقت اور دیگر آزاد امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ حلقے میں رجسٹرڈ مرد و خواتین کی کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 1 سو 85 ہے ، حلقہ میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 185 جن میں 11 انتہائی حساس ،38 حساس اور 136 نارمل پولنگ سٹیشنز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے رکن اسمبلی چودھری ارشدجاوید وڑائچ کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی،