77 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق حنا ارشد وڑائچ 35202 ووٹ لیکر آگے
سمبڑیال (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن )کی امیدوارحناارشد وڑائچ کو برتری ۔اتوار کے روز سمبڑیال میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے 185پولنگ سٹیشن میں سے 77 کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق( ن )لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 35202 ووٹ لیکر آگے ہیں۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخرنشاط گھمن 17026 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔