شراب پلا کر نوجوان قتل ساندہ میں شہری کی خودکشی

 آصف کو شراب پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، ساندہ میں 22سالہ وسیم نے پھندا لے لیا ،چوہنگ میں لاش برآمد 
لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران تین افراد جان کی بازی ہار گئے ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق بھاٹی گیٹ سید مٹھا بازار میں ایک گھر سے شہری کی لاش برآمد ہوئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 35 سالہ آصف کو شراب پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیاساندہ میں افضال روڈ پر 22سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کر لی متوفی کی شناخت 22 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی جبکہ چوہنگ ای ایم ای سوسائٹی کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا متوفی کی عمر 50 سال کے قریب ہیموقع پر شناخت نہ ہو سکی متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے تمام لاشوں کو قبضے میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی۔شروع کردی۔