ساندہ میں دبئی پلٹ نوجوان پر تشدد‘شدید زخمی‘ملزم فرار

ملزم وسیم لمبا ساتھیوں سمیت ارحم علی سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے‘مقدمہ درج
ملزم پر بھتہ خوری،ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے 35 سنگین مقدمات درج ہیں‘آئی جی ایکشن لیں:اہل علاقہ
 لاہور ( کرائم رپورٹر) ساندہ کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کے حوالے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ جرائم پیشہ ساندہ کا وسیم لمبا کا بھائیوں اور اپنے گینگ کے ہمراہ دبئی پلٹ ارحم علی کو فون کرکے گھر سے باہر بلوا کر اس پر وحشیانہ تشدد کیا ، قتل کی دھمکیاں دیں، ارحم علی کو شدید زخمی کر دیا۔ملزم وسیم لمبا  ساتھیوں سمیت ارحم علی سے موبائل اور نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔ملزم ایف آ ئی آ ر درج ہونے کے بعد علاقے میں آزاد پھر رہا ہے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق وسیم لمبا نے شوٹر گینگ بنایا ہوا ہے جس کے ذریعے لوگوں کو ڈراتا دھمکاتا ہے۔بھتہ خوری،ڈکیتی اور ناجائز اسلحے کے ملزم پر تقریبا 35 سنگین مقدمات درج ہیں ملزم ریکارڈ یافتہ ہے۔ علاقہ مکینوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ  کیا ہے  اسے سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے تاکہ اہل  علاقہ سکھ کا سانس لے سکیں اورملزم کو کیفر کردار تک پہنچ سکے۔