پاکستان نے 5طیارے گرائے،بی جے پی رہنما کا اعتراف

رافیل اچھے نہیں، مودی کے ہوتے خریداری میں کرپشن کی تحقیقات نہیں کرسکتے
چین نے جو جہازپاکستان کو دئیے وہ بہت اچھے ہیں :سبرامنین سوامی کا انٹرویو
 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے اہم رہنما سبرامنین سوامی نے پاکستان کے ہاتھوں 5 بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کردی۔پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔عالمی میڈیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی کو بھارت کیلئے ذلت آمیز شکست قرار دے چکا ہے۔9 مئی کو ایک بریفنگ میں رافیل طیارے کے نقصان کے بارے میں بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے کے بھارتی نے کہا تھا کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہٓں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔ اب بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنما سبرامنین سوامی نے پاکستان کے ہاتھوں 5 بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کردی۔ ایک انٹرویو میں سبرامنین سوامی نے کہا کہ پاکستان نے ہمارے 5 طیارے مار گرائے ، طیارے تو چین کے ہی تھیلیکن ہمارے طیارے چین نے نہیں گرائے،چین نے جو جہاز پاکستان کو دئیے وہ بہت اچھے ہیں، فرانس کے جہاز اتنے اچھے نہیں تھے۔ان کاکہناتھاکہ رافیل طیارے ہمارے ملک کیلئے موزوں نہیں ہیں، رافیل کی خریداری میں کتنی کرپشن ہوئی یہ دوسری بات ہے کیونکہ مودی کے رہتے ہوئے ہم تحقیقات نہیں کرسکتے، وہ ایسا ہونے نہیں دے گا۔