اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے والے بھارتی طیاروں کی تعداد بڑھ گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کہ پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے والے بھارتی طیاروں کی تعداد 7 ہو گئی ۔آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹادی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی