اسرائیل کا اصفہان ایئرپورٹ سمیت دیگر ایرانی تنصیبات پر حملوں ،2ایف 5طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران (آئی این پی ) اسرائیلی فوج نے مغربی ایران پر کیے گئے تازہ حملوں مزید اہداف کو نشانہ بنانے اور 2 ایف 5طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ جبکہ اسرائیلی حملے میں خاتون کراٹے چیمپئن جاں بحق ہوگئی جس کی ایرانی کراٹے فیڈریشن نے تصدیق کردی ہے۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں ایران کے صوبہ خوزستان میں واقع دزفول ایئرپورٹ پر موجود 2 ایرانی F-5 جنگی طیاروں کو تباہ کیا گیا۔