اعتراف کے باوجود بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل کی ڈھٹائی جاری رہی
نئی دہلی (آئی این پی)پاکستان کو سبق سکھانے کے دعوے کرنے والے بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے بڑا اعتراف کرلیا۔رپورٹس کے مطابق کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ایک دو نہیں بل کہ 7 طیارے گرائے۔تاہم اپنے بیان میں شرمندگی کے بجائے آرمی چیف نے ڈھٹائی سے کہا کہ اتنے گرنے کے بعد بھی ہم 3 دن بعد بھی ہوا میں تھے۔