ڈکیتی وچوری کی متعددوارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان

 ہربنس پورہ میں ایوب ، چوہنگ میں ثمر اور نصیر آباد میں ہاشم کولوٹاگیا
گلشن راوی،لاری اڈا سے گاڑیاں ، باٹا پور ، شاہدرہ سے موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کے نقصان کاسامناکرناپڑا،بتایاگیاہے کہ ہربنس پورہ میں ایوب سے2لاکھ 25 ہزار روپے اور موبا ئل فون، چوہنگ میں ثمر سے 2لاکھ 10 ہزار اور موبائل،نصیر آباد میں ہاشم سے 1 لاکھ 95 ہزار اور موبائل، بادامی باغ میں نصیر سے 1لاکھ 70ہزار اور موبائل جبکہ ماڈل ٹائون میں راشد سے 1 لاکھ 65ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گلشن راوی اور لاری اڈا سے گاڑیاں جبکہ نشترکالونی، باٹا پور اور شاہدرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔