چوری وڈکیتی کی متعددوارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان

 کوٹ لکھپت ،شیراکوٹ،،ہربنس پورہ ،ستوکتلہ ، لوہاری ،شاد باغ میں ڈاکے
شمالی چھا ئونی، جوہرٹا ئون سے گاڑیاں، لوئر مال ،باٹا پور سے موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فونز ،گاڑیوں اوردیگرسامان سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ کوٹ لکھپت کے  علاقے میں خاتون سے ہزاروں روپے اور موبائل فون ،شیراکوٹ میں وجاہت سے 4لاکھ روپے اور موب آ ئل ،ہربنس پورہ میں اسحاق سے 3لاکھ40ہزار اور موبائل،ستوکتلہ میں عبیر سے3لاکھ 10ہزار اور موبائل ،لوہاری میں عبدالقیوم سے 2 لاکھ اور موبائل ،کوٹ لکھپت کے علاقے میں اجمل سے20 ہزار اورموبائل ، شاد باغ میں شہری سے ڈیڑھ لاکھ اور موٹر سائیکل جبکہ نولکھا میں حمزہ سے1لاکھ60ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ شمالی چھا ئونی سے شاہد اور جوہرٹا ئون سے وقاص کی گاڑیاں ، لوئر مال سے امتیاز،باٹا پور سے حنیف اور فیصل ٹا ئون سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔